Banner

300 یونٹ فری بجلی کے دعوے کرنے والے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ کیوں؟محمد فائق شاہ

Share

Share This Post

or copy the link


بجلی سبسڈی ختم کرنے کے بجائے کرپشن، لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کا خاتمہ کیا جائے۔امن ترقی پارٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو دی جانے والی اس یقین دہانی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے موجودہ سبسڈی نظام ختم کر کے جنوری 2027 سے ہدفی سبسڈی متعارف کروانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام سے 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کے دعوے کیے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب مہنگی بجلی، نئے ٹیکسز، سرچارجز اور سبسڈی کے خاتمے کے ذریعے عوام کو مسلسل معاشی دباؤ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ حکمران اپنی ناکام پالیسیوں، بجلی کے شعبے میں بدعنوانی، لائن لاسز اور ادارہ جاتی نااہلی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کے بجائے پہلے اپنا احتساب کریں اور ملکی و غیر ملکی فنڈنگ کی مکمل تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور اضافی بلوں کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں بجلی سبسڈی محدود کرنے سے متوسط اور غریب طبقے کی پریشانیاں مزید بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ لوگ متعدد میٹرز کے ذریعے سبسڈی کا غلط استعمال کرتے ہیں تو حکومت مؤثر نگرانی اور شفاف نظام بنائے، مگر پورے ملک کے عوام کو سزا دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر اندھا دھند عملدرآمد کے بجائے قومی مفاد، عوامی ریلیف اور خودمختار معاشی پالیسیوں کو ترجیح دے، جبکہ بجلی کے نظام، فنڈز اور سبسڈی کے تمام معاملات پر مکمل شفافیت اختیار کرتے ہوئے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔

300 یونٹ فری بجلی کے دعوے کرنے والے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ کیوں؟محمد فائق شاہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us