Banner

ناقص کارکردگی پر افسران کے خلاف کارروائی ہوگی: اعجاز احمد چنہ

Share

Share This Post

or copy the link


سکھر ( رپورٹ اسلم سومرو) چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اعجاز احمد چنہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے، ریکوری میں بہتری اور لائن لاسز میں کمی کے لیے تمام افسران کو اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دینا ہوں گی، جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیپکو ہیڈکوارٹر سکھر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیپکو کے تمام افسران شریک ہوئے جبکہ ایس ڈی اوز آپریشن اور آر اوز آن لائن زوم کے ذریعے اجلاس میں موجود رہے۔ اجلاس میں کمپنی کی مجموعی کارکردگی بالخصوص ریکوری، لائن لاسز اور بجلی چوری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اعجاز احمد چنہ نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں اور واجبات کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوری میں اضافہ اور لائن لاسز میں کمی لانا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ ان مسائل کی وجہ سے ادارے کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے انہوں نے واضح کیا کہ جو افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے، ان کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دیانتداری، محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے سیپکو کو ایک مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ ادارہ بنایا جا سکتا ہے انجینئر اعجاز احمد چنہ نے مزید کہا کہ صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ناقص کارکردگی پر افسران کے خلاف کارروائی ہوگی: اعجاز احمد چنہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us