Banner

مولانا محمد ایوب کے گھر پر کارروائی سیاسی انتقام ہے۔ حافظ محمد صدیق مدنی

Share

Share This Post

or copy the link

 

مولانا محمد ایوب کے گھر پر کارروائی سیاسی انتقام ہے۔ حافظ محمد صدیق مدنی
جمعیت علماء اسلام چمن کی مبینہ چھاپے کی شدید مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جے یو آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے بصورت دیگر پرامن احتجاج کریں گے۔ ممبر یوتھ پارلیمنٹ

چمن (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کے رکنِ مجلسِ شوریٰ اور ممبر یوتھ پارلیمنٹ حافظ محمد صدیق مدنی نے جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے ضلعی نائب امیر و استادنا حضرت مولانا محمد ایوب کے گھر پر گزشتہ شب مبینہ چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں بلا جواز کارروائیاں نہ صرف شہری آزادیوں بلکہ سیاسی و جمہوری اقدار کے بھی منافی ہیں۔ ایسے اقدامات سے عوام میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے اور سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک آئینی، جمہوری اور پرامن سیاسی جماعت ہے جو ہمیشہ قانون اور دستور کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بلا جواز کارروائیاں سیاسی انتقام اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو جماعت آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر جمہوری اور پرامن احتجاجی حق استعمال کرے گی۔ انہوں نے تمام سیاسی و سماجی قوتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جمہوری روایات، سیاسی برداشت اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔

مولانا محمد ایوب کے گھر پر کارروائی سیاسی انتقام ہے۔ حافظ محمد صدیق مدنی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us