Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

اے ایس ایف ویٹرنز کا کامیاب اجتماع، باہمی روابط کے فروغ پر زور

اے ایس ایف ویٹرنز کا کامیاب اجتماع، باہمی روابط کے فروغ پر زور
آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔رانا منیر احمد بھٹی ایڈوکیٹ

لاہور (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کا ایک پروقار “گیٹ ٹوگیدر” مقامی ہوٹل ڈی گیٹ میں منعقد ہوا، جس میں ساٹھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے تھا، جس سے اس اجتماع کی قومی سطح پر اہمیت مزید بڑھ گئی۔یہ اپنی نوعیت کا دوسرا پروگرام تھا۔ اس سے قبل گزشتہ برس مئی میں بھی اسی طرز کی ایک تقریب منعقد کی گئی تھی، جبکہ اس سال بھی 3 مئی 2026 کو اے ایس ایف کے ریٹائرڈ حضرات ایک بار پھر اکٹھے ہوئے۔تقریب کے کامیاب انعقاد کا سہرا ایڈوکیٹ رانا منیر احمد بھٹی، رانا خالد حسین اور طاہر محمود بلوچ کے سر جاتا ہے، جبکہ میزبانی کے فرائض بخوبی طاہر محمود بلوچ نے انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان ملک، میاں شعیب نثار، صفدر بھٹی، طارق بٹ، ملک بہادر، ایڈوکیٹ ذوالفقار اور پبلک ٹی وی کے انچارج عدنان ملک نے اس کاوش کو سراہا اور اسے باہمی رابطوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔رانا خالد حسین نے اپنے خطاب میں اے ایس ایف کے ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کی فیملیز کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور گزشتہ برس کی جانے والی معاونت کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اختتامی خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ رانا منیر احمد بھٹی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ اے ایس ایف ویٹرنز کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *