Banner

مغربی بائی پاس منصوبے پر کام کی رفتاری فوری تیز کی جائے ،مہراللہ بادینی

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ (خ ن )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت مغربی با ئی پا س روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد ،این ایچ اے حکام، کیو ڈی پی مغربی بائپاس کے ڈائریکٹر، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، تحصیلدار کچلاک اور متعلقہ ٹھیکیدار نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ تعمیراتی کام 81 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار میں فوری طور پر تیزی لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور مغربی بائپاس پر ٹریفک کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جاری کاموں کی پیش رفت پر ہفتہ وار رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے تاکہ مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے

مغربی بائی پاس منصوبے پر کام کی رفتاری فوری تیز کی جائے ،مہراللہ بادینی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us