Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیق

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ امتحانات، شفافیت کے لیے سخت اقدامات


کوئٹہ (رپورٹ محمد احمد شاہوانی ) بلوچستان بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے آغاز کے ساتھ ہی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت اور تعلیمی حکام کی جانب سے نقل کی روک تھام اور منصفانہ امتحانی عمل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق تمام امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ مشینوں اور گائیڈ بکس کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ نقل کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

امتحانی مراکز میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں، جہاں پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔ نگرانی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف اضلاع میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اچانک دورے کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لے رہی ہیں۔

تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد طلبہ کو ایک منصفانہ اور شفاف ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ دوسری جانب طلبہ اور والدین نے بھی حکومت کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے نقل کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *