Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ترقیاتی منصوبے منظور

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور کابینہ کمیٹی آن فنانس کی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ نے ملیر تا گھگھر پھاٹک 30.5 کلومیٹر طویل ڈوئل کیرج وے کی مرمت و تزئین کے لیے 2.55 ارب روپے کی منظوری دی۔ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لیے 888.244 ملین روپے جبکہ مختلف سڑکوں کی توسیع و مرمت کے لیے 1,966.401 ملین روپے مختص کیے گئے، جن میں تلہار تا ٹنڈو باگو اور نوشہرو فیروز روڈ سے مہران ہائی وے لنک روڈ منصوبے بھی شامل ہیں۔

سینٹ پیٹرک اسکول کراچی میں جدید کثیرالمقاصد اسٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپے، جبکہ تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این ای ڈی کیمپس) فیز ٹو کے لیے 6.63 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ سابقہ برسوں کی طلبہ فیس واپسی کے لیے 3.4 ارب روپے بھی اصولی طور پر منظور کیے گئے، جن میں رعایت صرف مستحق طلبہ کو دینے اور شفاف نظام بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ایس ڈی جیز کے تحت 98 اسکیموں کی منظوری دی گئی، جن کے لیے 4.33 ارب روپے مختص کیے گئے، جبکہ عورت فاؤنڈیشن کے لیے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور ہوئی۔ سکھر اور روہڑی میں یونین کونسل جانو جی اور پیر اخلاص شاہ کے لیے آر او پلانٹس، اسٹریٹ لائٹس اور پیور بلاکس سمیت منصوبے بھی منظور کیے گئے، جن کے لیے ابتدائی طور پر 25 فیصد فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے دریائے سندھ، نکاسی آب (SCARP، LBOD) اور چھوٹے ڈیمز پر تین بڑے مطالعات کی منظوری دی، اور سیلابی امداد فنڈز میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ نیشنل ہائی وے میڈیکل کمپلیکس جلد مکمل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔

مزارات کی ترقیاتی اسکیموں کے تحت خیرپور کے درازہ شریف میں حضرت سچل سرمستؒ لائبریری کے قیام کے لیے 5 کروڑ 15 لاکھ روپے اور مٹیاری کے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ لطیف بھٹائیؒ کے مزار پر اندرونی سڑکوں کی بحالی اور 200 کے وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے 3 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔ دونوں منصوبوں کے لیے ابتدائی 25 فیصد فنڈز فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *