Banner

ہم نے ایران جنگ میں آدھے زیادہ مقاصد حاصل کرلیے ہیں، نیتن یاہو

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں آدھے سے زیادہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور ان کی ہتھیاروں کی صنعت کو ختم کرنے کے بھی قریب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ جنگ کے دوران ایران کے پاسداران انقلاب کے “ہزاروں” ارکان ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کے مکمل خاتمے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کی اسلامی جمہوریہ کا اختتام ہو سکتا ہے، لیکن جنگ کا بنیادی مقصد یہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا، جسے چار سے چھ ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے بھی دعویٰ کیا کہ جنگ مہینوں کے بجائے چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔

نیتن یاہو اور ٹرمپ کا الزام ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب ہے، تاہم یہ دعویٰ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کی رپورٹ کے برعکس ہے۔

ہم نے ایران جنگ میں آدھے زیادہ مقاصد حاصل کرلیے ہیں، نیتن یاہو

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us