Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

عمران خان سے متعلق مقدمے میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پہلے سے بری کیے گئے مقدمے میں نیا چالان پیش کرنے کا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف آزادی مارچ کے سلسلے میں تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں عدالت نے پہلے ہی انہیں باعزت بری کر دیا تھا۔ تاہم پولیس نے اسی مقدمے میں دوبارہ نیا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل سردار مصروف خان نے کہا کہ عدالتی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملزم کو بری کیے جانے کے بعد اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کیا گیا۔

جج شہزاد خان نے ہدایت دی کہ پہلے والا عدالتی حکم پیش کیا جائے تاکہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جا سکے۔ بعد ازاں وکلا نے بریت کا آرڈر عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے تفصیلی ریکارڈ کا جائزہ لیا اور نئے چالان والے کیس کو داخل دفتر کر دیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *