Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

روہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہ

روہڑی میں منشیات کا مبینہ کاروبار عروج پر، نوجوان نسل نشے کی لت میں مبتلا ہونے لگی، شہریوں کا آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) روہڑی شہر میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں، نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، ایس ایس پی سکھر کی جانب سے ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے اعلان کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر منشیات کی خرید و فروخت جاری رہنے پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے پریشان، کئی خاندان نشے کی لعنت سے متاثر ہونے کے خدشے سے دوچار، شہریوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق روہڑی شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت جاری رہنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے، جبکہ نشے کی لت میں مبتلا ہونے والے نوجوان نہ صرف اپنی زندگیوں بلکہ اپنے خاندانوں کے لیے بھی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں شہری حلقوں کے مطابق ایک جانب ایس ایس پی سکھر کی جانب سے ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں، تو دوسری جانب روہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار کے حوالے سے مسلسل شکایات سامنے آنا لمحۂ فکریہ ہے والدین کا کہنا ہے کہ اگر اس لعنت کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نوجوان نسل کا مستقبل مزید خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ منشیات کے مبینہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر اور مستقل کارروائیاں کیوں دکھائی نہیں دے رہیں انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ روہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور تعلیمی اداروں سمیت رہائشی علاقوں میں خصوصی نگرانی کا نظام قائم کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *