Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی شامل تھی، جبکہ انسداد دہشت گردی کی مخالفت وہی عناصر کرتے ہیں جن کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایسے عناصر بھی موجود رہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹیں پیدا کیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بڑے فوجی آپریشنز کے بجائے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی فورسز روزانہ تقریباً 200 ایسے آپریشن کرتی ہیں۔ ان کارروائیوں میں پولیس، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر حصہ لیتے ہیں۔

افغانستان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تمام داخلی مشکلات کو بیرونی عوامل سے منسوب نہیں کرتا، تاہم ان کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی قیادت، تربیتی مراکز اور کارروائیوں کے لیے اڈے موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ 20 برس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان کو وسیع تجربہ فراہم کیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے اس صورتحال میں سب سے زیادہ مشکلات برداشت کی ہیں۔ انہوں نے صوبے کے عوام کو بہادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امن اور استحکام کے مستحق ہیں۔

بلوچستان سے متعلق مؤقف

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں اور معاشی سرگرمیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق مائننگ، ایل پی جی ٹرکوں، اسکولوں، اساتذہ، پلوں اور ریلوے لائنوں پر حملوں کا مقصد صوبے کی معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرنا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور بااثر اشرافیہ کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور دونوں صوبے کی ترقی کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو غربت اور پسماندگی میں رکھ کر محرومی کے بیانیے کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ حکومت کی تبدیلی آئینی اور قانونی ضوابط کے مطابق ہوئی تھی، جبکہ اس حوالے سے سیاسی سوالات کا جواب سیاست دان ہی دے سکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *