Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

کراچی؛ نجی سپراسٹور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، مشتبہ شخص زیرِ حراست

کراچی: کلفٹن کے علاقے زم زمہ اسٹریٹ پر واقع نجی سپر اسٹور میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بیسمنٹ سے شروع ہوئی اور بعد ازاں گراؤنڈ فلور تک پھیل گئی۔ شدید دھویں اور اندھیرے کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، جبکہ بیسمنٹ تک رسائی کے لیے دروازوں کو کٹر کے ذریعے کاٹنا پڑا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ کی اطلاع صبح 6 بجے ملی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ ابتدائی طور پر بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پایا گیا، تاہم بعد میں فالس سیلنگ کے باعث آگ مختلف حصوں میں پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر آگ اے ٹی ایم مشین سے بھڑکی، جبکہ اسٹور کے عملے نے ابتدا میں خود آگ بجھانے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھویں کے اخراج کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث اندر دھواں جمع ہوتا گیا، جس سے امدادی کارروائیاں مزید مشکل ہو گئیں۔

دوسری جانب اسٹور کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جسے سیکیورٹی گارڈز نے بیسمنٹ کے قریب سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

بعد ازاں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے موقع کا دورہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی تصدیق کی اور فائر فائٹرز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *