Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

مشرق وسطیٰ کی صورتحال: صدر نے اہم اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم، وفاقی وزراء اور عسکری قیادت شریک ہوگی

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال اور پاکستان کے ممکنہ کردار کے تناظر میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری کریں گے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال سمیت خطے میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ خلیجی ممالک پر حملوں کے اثرات بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار شرکاء کو چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ ملک میں پیٹرولیم ذخائر، ترسیل کے نظام اور توانائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور رکشا ڈرائیورز کے لیے ممکنہ سبسڈی سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *