Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

پاکستان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر اہم مشاورت

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ پہنچنے پر برادر ممالک کے وزرائے خارجہ کا استقبال کیا اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر مشاورت کی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تاریخی، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاک ترک وزرائے خارجہ نے خطے کی موجودہ صورتحال، خاص طور پر ایران کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے بنیادی قومی مفادات کی غیر متزلزل حمایت اور دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ آمد پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا بھی خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور حالیہ اعلیٰ سطح تبادلوں، بالخصوص نومبر 2025 میں مصر کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا۔

ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے، دوطرفہ وزارتی کمیشن کے فعال ہونے، کاروباری اداروں کے روابط اور صحت کے شعبے میں جاری تعاون، خاص طور پر ہیپاٹائٹس سی کے انسداد کے حوالے سے مصر کی معاونت کو سراہا گیا۔ دونوں وزراء نے دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تربیتی تبادلوں اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

خطے کی کشیدہ صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر بات کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ و مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی جارحیت کی شدید مذمت کی، اور انسانی امداد فراہم کرنے میں مصر کے کردار کو سراہا۔

آخر میں، پاکستان اور مصر نے اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم دہرایا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *