Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

تربت میں “خوشحال عورت، مستحکم سماج” سیمینار،خواتین کی شمولیت اور پائیدار امن پر زور

تربت میں حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے جاری رائز بلوچستان پروگرام کے تحت “خوش حال عورت، مستحکم سماج” کے عنوان سے ایک بامقصد سیمینار گرلز اسکول چاہ سر میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد خواتین کی سماجی شمولیت کو فروغ دینا، نوجوان لڑکیوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ایک پُرامن و ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کے لیے شعور اجاگر کرنا تھا۔
تقریب میں مختلف سرکاری محکموں، سول سوسائٹی، لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز، اساتذہ، طلبہ اور کمیونٹی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، جس سے اس موضوع کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی تھے، جبکہ دیگر مقررین میں اسسٹنٹ کمشنر نعمان منیر، اسسٹنٹ کمشنر مہنور برکت، چیف آف سیکشن منان بلوچ، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس و سوشل ویلفیئر بلوچستان محمد عبدہ خالد، ریجنل پروگرام منیجر بی آر ایس پی التاز سخی، ڈاکٹر آصفہ بلوچ، شکیلہ بلوچ اور سماجی کارکن سنگین گچکی شامل تھے۔
اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ کسی بھی مضبوط اور پائیدار معاشرے کی بنیاد خواتین کی تعلیم، خوداعتمادی اور فعال سماجی کردار پر استوار ہوتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نوجوانوں اور خواتین کو مثبت مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی تاکہ معاشرتی ہم آہنگی اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ریجنل پروگرام منیجر التاز سخی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رائز بلوچستان پروگرام کمیونٹی سطح پر اعتماد، مکالمے اور مشترکہ ذمہ داری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، اور خواتین و نوجوان لڑکیوں کی شرکت کے بغیر نہ ترقی ممکن ہے اور نہ ہی دیرپا امن۔
چیف آف سیکشن منان بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی سماجی، معاشی اور تعلیمی ترقی درحقیقت پورے معاشرے کی ترقی ہے، اور حکومت ایسے اقدامات کی سرپرستی جاری رکھے گی جو خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنائیں۔
تقریب کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ بلوچستان اور رائز بلوچستان پروگرام کے اشتراک سے ایسے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے جو ایک پُرامن، خوشحال اور متحد معاشرے کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *