Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سندھی مسلم فوڈ واک کی افتتاحی تقریب میں عقیل کریم ڈھیڈھی کی خصوصی شرکتمحمود کوٹ پولیس کی چوکی عیسن والا میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے گئےمراکش میں عالمی جی ایف ایف ورکشاپ کے دوران سمیرا اشرف نے پاکستان اور ایشیا کی نمائندگی کیکھیل طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہیں، ڈاکٹر بختیار اختراسٹریٹ کریمنلز اور راہزنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈاکٹر میاں سعید احمدمولانا فضل الرحمن کے دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا محمد طاہر توحیدیمولانا فضل الرحمن کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عبدالقادر لونیشکارپور کے بازاروں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے، فیاض محمود شیخڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، شہر سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکاماتنئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی جھل مگسی طارق شہباز نے چارج سنبھال لیاسندھی مسلم فوڈ واک کی افتتاحی تقریب میں عقیل کریم ڈھیڈھی کی خصوصی شرکتمحمود کوٹ پولیس کی چوکی عیسن والا میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے گئےمراکش میں عالمی جی ایف ایف ورکشاپ کے دوران سمیرا اشرف نے پاکستان اور ایشیا کی نمائندگی کیکھیل طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہیں، ڈاکٹر بختیار اختراسٹریٹ کریمنلز اور راہزنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈاکٹر میاں سعید احمدمولانا فضل الرحمن کے دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا محمد طاہر توحیدیمولانا فضل الرحمن کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عبدالقادر لونیشکارپور کے بازاروں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے، فیاض محمود شیخڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، شہر سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکاماتنئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی جھل مگسی طارق شہباز نے چارج سنبھال لیا

ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، شہر سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات

پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو پیار، محبت اور مؤثر آگاہی کے ذریعے قائل کیا جائے-نواب سمیر لغاری

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر لغاری نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد وسیم لاشاری اور مختیارکار شجاع آباد سجاد صداقت شر کے ہمراہ جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران میرواہ گورچانی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف پولیو ٹیموں کے پاس پہنچ کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا خود معائنہ کیا اور فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے عملے سے ملاقات کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو پیار، محبت اور مؤثر آگاہی کے ذریعے قائل کیا جائے اور انہیں پولیو جیسے خطرناک مرض کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے-جس کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر لغاری نے میرواہ گورچانی شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں کا بھی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر قائم غیرقانونی تجاوزات کا سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور عوامی گزرگاہوں سے غیرقانونی تجاوزات اور تعمیرات فوری طور پر ختم کرائی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی راستوں پر کسی بھی قسم کا غیرقانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *