Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سندھی مسلم فوڈ واک کی افتتاحی تقریب میں عقیل کریم ڈھیڈھی کی خصوصی شرکتمحمود کوٹ پولیس کی چوکی عیسن والا میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے گئےمراکش میں عالمی جی ایف ایف ورکشاپ کے دوران سمیرا اشرف نے پاکستان اور ایشیا کی نمائندگی کیکھیل طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہیں، ڈاکٹر بختیار اختراسٹریٹ کریمنلز اور راہزنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈاکٹر میاں سعید احمدمولانا فضل الرحمن کے دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا محمد طاہر توحیدیمولانا فضل الرحمن کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عبدالقادر لونیشکارپور کے بازاروں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے، فیاض محمود شیخڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، شہر سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکاماتنئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی جھل مگسی طارق شہباز نے چارج سنبھال لیاسندھی مسلم فوڈ واک کی افتتاحی تقریب میں عقیل کریم ڈھیڈھی کی خصوصی شرکتمحمود کوٹ پولیس کی چوکی عیسن والا میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے گئےمراکش میں عالمی جی ایف ایف ورکشاپ کے دوران سمیرا اشرف نے پاکستان اور ایشیا کی نمائندگی کیکھیل طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہیں، ڈاکٹر بختیار اختراسٹریٹ کریمنلز اور راہزنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈاکٹر میاں سعید احمدمولانا فضل الرحمن کے دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا محمد طاہر توحیدیمولانا فضل الرحمن کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عبدالقادر لونیشکارپور کے بازاروں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے، فیاض محمود شیخڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، شہر سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکاماتنئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی جھل مگسی طارق شہباز نے چارج سنبھال لیا

کھیل طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہیں، ڈاکٹر بختیار اختر

ڈیرہ اسماعیل خان (شمیم شاہد) مفتی محمود کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ افتتا حی تقریب سکول طلبہ نے کالج پرنسپل ڈاکٹر بختیار اختر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ایونٹ کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہفتہ کھیل کا باقاعدہ افتتاح کالج پرنسپل ڈاکٹر بختیار اختر اور چیئرمین ڈیرہ بورڈ احسان اللہ نے فیتہ کاٹ کر کیا افتتاحی تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور سکول سیکشن کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے دوران بوائز سیکشن کے طلبا کو چار ہاؤسز سرسید، جناح، اقبال اور ایدھی میں تقسیم کیا گیا ہے ہفتہ کھیل کے دوران فٹ بال، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے طلبا میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر بختیار اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کا ایک اہم حصہ ہیں کھیل طلبہ میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، برداشت، ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیتوں اور ایک دوسرے کے احترام کا جذبہ پیدا کرتے ہیںکھیل صحت مند جسم کے ساتھ صحت مند ذہن کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے میدان میں طلبہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ہار کو برداشت کرنا، دوسروں کی کامیابی کو تسلیم کرنا اور مسلسل محنت کرنا بھی سیکھتے ہیںیہی خوبیاں انہیں عملی زندگی میں ایک ذمہ دار، باکردار اور کامیاب شہری بننے میں مدد دیتی ہیں ہمارا مقصد صرف اچھے طالب علم تیار کرنا نہیں بلکہ صحت مند، باصلاحیت، پراعتماد اور بہترین کردار کے حامل نوجوانوں کی تربیت کرنا بھی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *