Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سندھی مسلم فوڈ واک کی افتتاحی تقریب میں عقیل کریم ڈھیڈھی کی خصوصی شرکتمحمود کوٹ پولیس کی چوکی عیسن والا میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے گئےمراکش میں عالمی جی ایف ایف ورکشاپ کے دوران سمیرا اشرف نے پاکستان اور ایشیا کی نمائندگی کیکھیل طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہیں، ڈاکٹر بختیار اختراسٹریٹ کریمنلز اور راہزنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈاکٹر میاں سعید احمدمولانا فضل الرحمن کے دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا محمد طاہر توحیدیمولانا فضل الرحمن کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عبدالقادر لونیشکارپور کے بازاروں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے، فیاض محمود شیخڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، شہر سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکاماتنئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی جھل مگسی طارق شہباز نے چارج سنبھال لیاسندھی مسلم فوڈ واک کی افتتاحی تقریب میں عقیل کریم ڈھیڈھی کی خصوصی شرکتمحمود کوٹ پولیس کی چوکی عیسن والا میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے گئےمراکش میں عالمی جی ایف ایف ورکشاپ کے دوران سمیرا اشرف نے پاکستان اور ایشیا کی نمائندگی کیکھیل طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہیں، ڈاکٹر بختیار اختراسٹریٹ کریمنلز اور راہزنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈاکٹر میاں سعید احمدمولانا فضل الرحمن کے دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا محمد طاہر توحیدیمولانا فضل الرحمن کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عبدالقادر لونیشکارپور کے بازاروں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے، فیاض محمود شیخڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری کا انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ، شہر سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکاماتنئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی جھل مگسی طارق شہباز نے چارج سنبھال لیا

محمود کوٹ پولیس کی چوکی عیسن والا میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے گئے

مظفرگڑھ (رانا رضوان احمد ) ڈی پی او منصور قمر کی قیادت اور ڈی ایس پی سرکل سنانواں ملک اکبر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ عرفان فیض نے آج چوکی عیسن والا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں شہریوں اور سائلین کا خیرمقدم کیا گیا اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنے گئے، جن کے فوری حل کے لیے موقع پر اقدامات کیے گئے۔ اس موقع پر راستہ بندش کے حوالے سے جاری تنازع کو ایس ایچ او عرفان فیض نے دونوں فریقین کے درمیان صلح صفائی کروا کر خوش اسلوبی سے حل کروا دیا اور فوری طور پر راستہ بھی کھلوا دیا۔

ایس ایچ او عرفان فیض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ شہری کسی بھی وقت اپنے مسائل اور شکایات کے سلسلے میں بلا جھجک رابطہ کر سکتے ہیں۔ پولیس عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

انہوں نے شہریوں کو معاشرے میں اخوت، بھائی چارے، امن و امان اور مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین بھی کی۔ کھلی کچہری میں شریک سائلین نے ایس ایچ او عرفان فیض کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل کے فوری حل کے اقدام کو سراہا۔

آخر میں ملکی سلامتی، استحکام، امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *