Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالشاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

موبائل ایپ کے ذریعے موٹر سائیکل اور گاڑی والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز، اعلان جلد متوقع

حکومت پاکستان نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے سبسڈائز پٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی تقسیم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے وزارت آئی ٹی 24 ہزار موبائل فونز کی خریداری کرے گی، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یہ فونز حاصل کر کے ملک بھر کے تقریباً 12 ہزار پٹرول پمپس پر فراہم کریں گی۔ ہر پٹرول پمپ پر دو نوزلز سبسڈائز پٹرول کے لیے مختص کیے جائیں گے تاکہ موٹر سائیکل اور رکشہ صارفین کو سہولت دی جا سکے۔

موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے اور اس کی ٹیسٹنگ آخری مراحل میں ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین کو ڈیجیٹل واؤچرز جاری کیے جائیں گے اور مقررہ کوٹے سے زیادہ پٹرول حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔ موٹر سائیکلوں کے لیے ماہانہ 20 سے 30 لیٹر سبسڈائز پٹرول مقرر کرنے کی تجویز ہے، جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ ابھی زیر غور ہے۔

حکومت نے اس نظام کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے پٹرول پمپس کی نگرانی بھی شروع کر دی ہے، جبکہ ہنگامی حالات کے پیش نظر متبادل حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈائز پٹرول کے حصول کے لیے صارفین کو کیو آر کوڈ بھی فراہم کیا جائے گا، اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ یہ سہولت بالخصوص موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *