Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالشاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

پٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باب

پٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باب
تحریر، اعجاز علی ساغر

Twitter: @IjazAliSagharPk

وزیراعظم کی جانب سے موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان عوامی مشکلات کے ادراک اور معاشی دباؤ میں گھرے شہریوں کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام ہے مہنگائی کے موجودہ دور میں جب آمدن اور اخراجات کے درمیان توازن قائم رکھنا عام آدمی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے ایسے میں حکومت کی طرف سے براہِ راست سفری اخراجات میں کمی کا فیصلہ عوامی فلاح کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جاسکتا ہے
پاکستان میں موٹر سائیکل محض سواری کا ذریعہ نہیں بلکہ لاکھوں خاندانوں کے روزگار، تعلیم،علاج اور روزمرہ ضروریات سے جڑا ہوا وسیلہ ہے اسی طرح رکشہ ڈرائیور اپنی محنت سے اپنے خاندانوں کا پیٹ پالتے ہیں۔
چھوٹی گاڑیوں کے مالکان بھی عموماً متوسط اور نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
پٹرول کی قیمت میں کمی ان طبقات کے لیے محض ایک مالی سہولت نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں کچھ آسانی پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے
حکومتیں صرف بڑے ترقیاتی منصوبوں سے نہیں بلکہ عام شہری کی مشکلات کم کرنے کے عملی اقدامات سے بھی اپنی کارکردگی ثابت کرتی ہیں۔ وزیراعظم کا یہ اعلان اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ ریاستی پالیسیوں کا مرکز عوام ہونا چاہیے پٹرول ریلیف کا دائرہ ان سواریوں تک محدود رکھنا جو عام شہریوں اور محنت کش طبقے کے استعمال میں زیادہ ہیں وسائل کو نسبتاً زیادہ ضرورت مند طبقات تک پہنچانے کی ایک قابلِ غور حکمت عملی ہے
اگر اس اعلان پر مؤثر اور شفاف انداز میں عمل درآمد ہوتا ہے تو موٹر سائیکل سوار ملازمین،طلبہ،چھوٹے کاروباری افراد،رکشہ ڈرائیوروں اور کم آمدن والے خاندانوں کو اپنے ماہانہ بجٹ میں کچھ گنجائش پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے یہ احساس بھی اہم ہے کہ حکومت ان کی مشکلات کو نظرانداز نہیں کررہی۔
پٹرول کی قیمت میں کمی کے اثرات صرف صارف تک محدود نہیں رہتے رکشہ ڈرائیور کے سفری اخراجات کم ہوں تو اس کی روزانہ آمدن میں کچھ بہتری کا امکان پیدا ہوتا ہے چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے نقل و حمل کی لاگت میں کمی کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دے سکتی ہے شہریوں کیلئے کام کی جگہ،بازار،تعلیمی اداروں اور علاج گاہوں تک رسائی بھی نسبتاً آسان ہوسکتی ہے۔
تاہم اس ریلیف کا حقیقی فائدہ اسی وقت مکمل طور پر عوام تک پہنچے گا جب پٹرول کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایوں،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ اخراجات پر بھی مؤثر نگرانی کی جائے حکومت کو اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ ریلیف کا فائدہ محض کاغذی اعلان نہ رہے بلکہ عام شہری کی جیب میں محسوس ہو۔
موجودہ معاشی حالات میں حکومت کے لیے عوام کو ریلیف دینا اور قومی خزانے پر دباؤ کو متوازن رکھنا ایک مشکل ذمہ داری ہے۔
پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت کا اعلان اگر مالی طور پر پائیدار بنیادوں پر نافذ کیا جاتا ہے تو یہ حکومت کی معاشی ترجیحات میں عوامی بہبود کو اہمیت دینے کی علامت بن سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ضروری ہے کہ حکومت ریلیف پروگرام کے لیے واضح اہلیت، شفاف طریقہ کار اور مؤثر نگرانی کا نظام وضع کرے۔
موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے حقیقی مستحق صارفین تک فائدہ پہنچانے کیلئے شناخت اور تقسیم کے نظام میں شفافیت ناگزیر ہے اسی طرح پٹرول پمپس پر کسی بھی قسم کی ناجائز کٹوتی،اضافی وصولی یا بدعنوانی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ہونے چاہییں۔
وزیراعظم کا یہ اعلان حکومت کے اس عزم کی ترجمانی کرتا ہے کہ معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں,عوام دوست حکومت وہی ہوتی ہے جو معاشی مشکلات کو محض اعداد و شمار کے ذریعے نہیں بلکہ شہریوں کی حقیقی زندگی کے تناظر میں دیکھے پٹرول ریلیف اسی عوامی احساس کا ایک اہم اظہار ہے۔
اب حکومت کے لیے اگلا مرحلہ اس اعلان کو مؤثر پالیسی میں تبدیل کرنا ہے اگر ریلیف بروقت،شفاف اور بلاامتیاز مستحق طبقات تک پہنچتا ہے تو اس سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا اس کے ساتھ حکومت کو روزگار کے مواقع،بجلی و گیس کے اخراجات میں کمی،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور چھوٹے کاروباروں کی معاونت کے لیے بھی مسلسل اقدامات جاری رکھنے چاہییں۔
حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ عملی کارکردگی سے مضبوط ہوتا ہے وزیراعظم کا پٹرول ریلیف اعلان اس حوالے سے ایک مثبت موقع فراہم کرتا ہے عوام کو ریلیف دینا کسی بھی حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور جب یہ ریلیف براہِ راست محنت کشوں،طلبہ، ملازمین اور متوسط طبقے کی ضروریات سے جڑا ہو تو اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس اقدام کو وسیع تر عوامی فلاحی پالیسی کا حصہ بنائے محض اعلان کافی نہیں بلکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچانا اصل کامیابی ہوگی۔
اگر حکومت شفافیت، نگرانی اور تسلسل کے ساتھ اس پروگرام پر عمل درآمد یقینی بناتی ہے تو یہ فیصلہ عوامی مشکلات کم کرنے اور حکومت کی عوام دوست ساکھ مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان ایک ایسا اقدام ہے جسے عوامی سہولت کے تناظر میں سراہا جانا چاہیے۔
معاشی مشکلات کے اس دور میں عام شہری کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا خوش آئند امر ہے اب اس فیصلے کی کامیابی کا انحصار مؤثر عمل درآمد، شفاف نظام اور عوام تک حقیقی فائدہ پہنچانے پر ہے۔
امید ہے کہ حکومت عوامی فلاح کے اس سفر کو مزید مضبوط بناتے ہوئے پاکستان کو معاشی استحکام اور خوشحالی کی جانب آگے لے جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *