Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالشاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

مستونگ اور پشین میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 3 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فورسز نے فتنۃ الہندوستان کی ایک گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں موجود 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب پشین کے مختلف علاقوں میں پولیس، اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی سرانان، کلی اجرم، کلی سلطان، کلی مسافر اور گردونواح میں کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے، جبکہ مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد کے لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک مبینہ دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *