Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیوکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانی

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے پرانے ڈھانچے کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے جامع حکمت عملی طے

پاور سیکٹر کی ضروریات کے پیش نظر نیشنل گرڈ کمپنی میں تنظیمی اصلاحات کا عمل جاری ہے، جس کے تحت نیا آپریٹنگ ماڈل یکم جولائی سے نافذ کیا جائے گا۔

وزارت توانائی کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اصلاحاتی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسے بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی بڑھانے کے لیے اہم اقدامات شامل ہیں، جبکہ اس سے گرڈ کی مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے پرانے ڈھانچے کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جبکہ اصلاحات کے تحت نیشنل گرڈ کمپنی میں 6 اہم ستون متعارف کروائے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے ریئل ٹائم ڈیٹا اور اسمارٹ گرڈ مینجمنٹ کو ممکن بنایا جائے گا، جبکہ مالی نظم و نسق کو مضبوط اور شفاف بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے آزاد نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا، جبکہ داخلی نظام کو سادہ بنا کر بیوروکریسی اور تاخیر میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سسٹمز تکمیل کے قریب ہیں اور مکمل ڈیجیٹل و آپریشنل نظام دسمبر 2026 تک فعال ہونے کی توقع ہے۔ نیشنل گرڈ کمپنی ملک بھر میں بجلی کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *