Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیوکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانی

آپریشن غضب للحق سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں65 فیصد کمی

افغانستان میں 26 اور 27 فروری 2026 کی درمیانی شب دہشتگردوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق، آپریشن کے آغاز سے قبل رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے مجموعی طور پر 240 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ آپریشن کے بعد یہ تعداد 80 تک گر گئی، جس سے دہشتگردی میں 65 فیصد کمی ہوئی۔

رواں سال کے نویں ہفتے دہشتگردی کے سب سے زیادہ 48 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جو آپریشن کے بعد بارہویں ہفتے میں کم ہو کر 12 رہ گئے۔ دسویں اور گیارہویں ہفتے میں 42 اور 29 واقعات رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 323 واقعات درج ہوئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں اور ان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے سے دہشتگردی میں واضح کمی آئی ہے، اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران اسلام آباد اور بنوں میں دہشتگرد ماسٹر مائنڈ ہلاک ہوئے اور افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے والے کئی خطرناک دہشتگرد بھی مارے گئے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ آپریشن غضب للحق نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کے مطابق دہشتگردی میں کمی پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے۔


bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *