Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالشاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ 29 اور 30 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ 29 سے 30 مارچ 2026 تک اسلام آباد کا اہم دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران خطے اور عالمی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی، جس میں خاص طور پر کشیدگی کم کرنے کی کوششیں زیر غور آئیں گی۔ مہمان وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

پاکستان نے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

ذرائع کے مطابق 30 مارچ کو اسلام آباد میں ایک اہم چار فریقی اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ اس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس عمل میں ایک اہم ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، اور ان مذاکرات کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *