Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف

ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے نئی آمدنی اسکیمیں متعارف کرا دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق Securities and Exchange Commission of Pakistan (ایس ای سی پی) نے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے ذرائع فراہم کرنے کے لیے نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دے دی ہے۔

ادارے کے مطابق لائف کنٹنجنٹ، ڈیفرڈ اور گارنٹیڈ پیمنٹ اینیوٹیز متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصد ریٹائرمنٹ کے بعد افراد کو مالی استحکام فراہم کرنا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ اینیوٹی اسکیمیں عمر بھر آمدن اور یقینی ادائیگیوں کی سہولت فراہم کریں گی، جبکہ ریٹائرڈ افراد اپنی جمع شدہ بچت کو مستقل ماہانہ آمدن میں تبدیل کر سکیں گے۔

ادارے کے مطابق نئی اینیوٹی مصنوعات مہنگائی اور اوسط عمر میں اضافے کے باعث پیدا ہونے والے مالی مسائل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ یہ اینیوٹی مصنوعات روایتی انشورنس اور تکافل دونوں نظام کے تحت دستیاب ہوں گی، اور اس اقدام کے ذریعے پاکستان کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو مزید مستحکم اور معیاری بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *