Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجدھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب آگ، کے ڈبلیو ایس سی کی کیبلز متاثرایران سے ڈیل ہو یا نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی، ٹرمپکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجدھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب آگ، کے ڈبلیو ایس سی کی کیبلز متاثرایران سے ڈیل ہو یا نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی، ٹرمپ

عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کےلئے بھرپور کوشش کرینگے،ضیاءاللہ لانگو

بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی درحقیقت قلات کے عوام کی بڑی سیاسی و عوامی فتح ہے، جنہوں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر کے حقیقی نمائندے کا انتخاب کیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار میر ضیا اللہ لانگو، پارلیمانی سیکریٹری پرنس آغا عمر احمد زئی اور میر اعجاز سنجرانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بی اے پی ہمیشہ صوبے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے کوشاں رہی ہے اور حلقہ پی بی 36 سے میر ضیا اللہ لانگو کی بھاری اکثریت سے کامیابی پارٹی کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پارٹی قیادت، قلات خالق آباد کے عوام، نوجوانوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ اور مثبت سیاست کے ذریعے صوبے میں خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *