Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجدھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب آگ، کے ڈبلیو ایس سی کی کیبلز متاثراکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجدھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب آگ، کے ڈبلیو ایس سی کی کیبلز متاثر

پیپلز پارٹی بلوچستان سے محرومیوں کا خاتمہ کرےگی،فیصل جمالی

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے معروف قبائلی شخصیت میر محمد شریف خان پندرانی اور انجینئر حماد اللہ پندرانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہمارا بنیادی ویژن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سے محرومیوں کا خاتمہ کرے گی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، جس میں صحت، پینے کا صاف پانی، علاج معالجہ اور بہتر سڑکوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔سردار زادہ فیصل خان جمالی نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی غریب مزدور، کسان اور دیہاڑی دار طبقے کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور صوبے کے محبِ وطن عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *