Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی تشویشناک، پاکستان کو صلح و مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہیے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور اگر درست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی قوتیں پاکستان کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی مفاد میں فیصلے کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پوری امت مسلمہ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے ایران پر حملے کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں امن کے قیام اور صلح و مصالحت کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کے بقول پاکستان ایک اہم عسکری قوت ہے اور اسے چاہیے کہ وہ جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی طور پر بھی مشکلات کا شکار ہے کیونکہ عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں عوامی رائے کو نظر انداز کیا گیا جس کے باعث سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کے مطابق سیاسی اختلافات کو دبانے کے بجائے قومی مکالمہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہو اور کسی بھی اسلامی ملک میں خونریزی نہ ہو۔ ان کے مطابق پاکستان کو ایسا کردار ادا کرنا چاہیے جو امت مسلمہ کے اتحاد اور امن کو مضبوط کرے۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قومی سطح پر مکالمہ ضروری ہے اور تمام سیاسی قوتوں کو ایک میز پر بیٹھ کر ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کرنے چاہئیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان اس وقت بھی پاکستان کے عوام کی آواز ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دی جائے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا اور ملک کو امن، استحکام اور قومی یکجہتی کی طرف لے جانا ہوگا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *