Banner

ہفتے میں 3 دن دفاتر کی چھٹی، ورک فرام ہوم کا نوٹی فکیشن جاری، نجی اداروں کو بھی عملدرآمد کی ہدایت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ صورت حال اور توانائی بحران کے خدشے کے پیش نظر دیے گئے آسٹریٹی پیکج کا کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایندھن کے تحفظ کے حوالے سے نئے اقدامات کے نفاذ کی ہدایت کر دی ہے، جس کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوٴنڈ، 50 فیصد ایندھن میں کمی جبکہ نجی و سرکاری دفاتر میں 3 روزہ ہفتہ وار تعطیل ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات تمام وفاقی اداروں، وزارتوں، قانون ساز اداروں، دفاعی اداروں اور عدلیہ پر فوری نافذ العمل ہوں گے جبکہ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کر دی گئی اور شادی تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں کوقومی یکجہتی کے پیش نظران اقدامات کو اپنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ سڑکوں پر رفتار کی حد میں کمی کر دی گئی، موٹرویز پر رفتار کی حد 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہائی ویز پر 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اسکول 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک موسم بہار کی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گے جبکہ امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے، اس کے علاوہ تمام کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت اعلیٰ تعلیمی ادارے مکمل طور پر آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کا نفاذ کیا جائے گا، بینکنگ اور ضروری خدمات ورک فرام ہوم کے احکامات سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ دیگر محکموں میں 50 فیصد عملہ متبادل دنوں پر ورک فرام ہوم کریگا تاہم ضروری خدمات میں شامل عملہ مستثنیٰ ہوگا۔

ہفتے میں 3 دن دفاتر کی چھٹی، ورک فرام ہوم کا نوٹی فکیشن جاری، نجی اداروں کو بھی عملدرآمد کی ہدایت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us