Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہ

ویسٹرن ایشیا کی کشیدگی امت مسلمہ کے لیے بڑا خطرہ ہے: راجہ ناصر عباس

اسلام آباد:
قائد حزب اختلاف سینیٹ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کو درست انداز میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ویسٹرن ایشیا میں جاری کشیدگی صرف کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطے اور امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں خطے کے قدرتی وسائل اور معدنیات پر قبضہ جمانے کے لیے نئی پالیسیاں اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ دراصل پورے خطے کے جغرافیے کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے اور اس راستے میں ایران کو بڑی رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔

سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ایران کو کمزور کیا گیا تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول اس وقت ایران مشرقی خطے کے دفاع کی فرنٹ لائن پر کھڑا ہے اور امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں قائم فوجی اڈوں کا مقصد بظاہر دفاع بتایا جاتا ہے لیکن درحقیقت ان کا مقصد خطے میں مخصوص طاقتوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران اچانک حملوں کے واقعات عالمی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی اور معصوم بچوں و شہریوں کی شہادتیں انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں اور عالمی برادری کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اسے خطے میں امن کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو بھی اس صورتحال پر مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے اور جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام قبلہ اول، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے گہری عقیدت رکھتے ہیں اور کسی بھی صورت میں ان مقدس مقامات کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر کردار ادا کرے اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے۔

داخلی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ ان کے بقول سیاسی استحکام کے بغیر ملک کو درپیش معاشی اور سیکیورٹی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے اور ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں امن، استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *