Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

قومی امن جرگہ وفد کا ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

قومی امن جرگہ وفد کا ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
امت مسلمہ باہم دست وگریباں ہونے کی بجائے صیہونیت کا مقابلہ کریں۔قومی امن جرگہ

پشاور (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی امن جرگہ خیبر پختونخوا کے وفد نے مولانا محمد اقبال شاہ حیدری چیئرمین قومی امن جرگہ خیبر پختونخوا و سرپرست جمعیت علماء اسلام پشاور سٹی کی قیادت میں ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خاہ سے ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی وائس چیئرمین حاجی طارق افریدی، چیئرمین ضلع پشاور حاجی ظاہر شاہ، چیئرمین پشاور سٹی لیاقت خان مہمند، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا بحار اللہ، صوبائی رہنماء صاحبزادہ خالد جان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پشاور سٹی بلال خان اور مفتی کفیل شامل تھے۔ ملاقات میں ایران میں حالیہ واقعات اور امریکی و اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے کہا کہ یہ حملے نہ صرف مذکورہ علاقوں بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرے کی علامت ہیں خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں جاری جارحیت، جیسے شام، یمن، عراق، اور لیبیا میں مظلوم عوام کے خلاف کارروائیاں، انسانی حقوق اور آزادی کے لیے بڑے چیلنج ہیں۔ فلسطین کے حالات واضح مثال ہیں، جہاں ہزاروں بے گناہ اور معصوم بچے شہید کیے گئے، مگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔ وفد نے زور دیا کہ مسلم حکمرانوں کو امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف متحد ہو کر ایک مؤثر آواز بننا ہوگی، ورنہ ایک ایک کر کے اسلامی ممالک، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس یکجہتی اور مشترکہ موقف کے بغیر مظلوم قوموں کی آزادی اور خودمختاری خطرے میں رہے گی۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستانی قوم مظلوم مسلم قوموں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بالخصوص مولانا فضل الرحمن، ایک بین الاقوامی سطح کے قابل احترام سیاسی اور مذہبی رہنما، مظلوم مسلمانوں کے حقوق اور آزادی کے لیے مؤثر، توانائی سے بھرپور، مستقل اور قابل تحسین آواز بلند کرتے ہیں، مظلوم مسلمانوں کے لیے ہمدردی اور سکون کی علامت ہیں، اور ان کی آواز تنہائی محسوس کرنے والے مظلوموں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *