اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تہران: ایران میں جاری مظاہروں اور ممکنہ امریکی مداخلت کے خدشات کے درمیان ایرانی پارلیمنٹ نے غیر معمولی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں امریکی حملے کی صورت میں ایران کے ردعمل اور ملکی سلامتی پر غور کیا گیا۔

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا جواب ضرور دیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران میں حالیہ فسادات کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عمانی وزیر خارجہ ابو سعیدی نے تہران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی، آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران امن و امان، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم موضوعات زیر بحث آئے۔

نیٹ بلاکس کی رپورٹ کے مطابق ایران بھر میں انٹرنیٹ سروس 60 گھنٹے سے زیادہ معطل ہے، جس نے مظاہرین اور عوام کے لیے رابطے کے ذرائع بند کر دیے ہیں۔

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us