Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورت

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاج

اوستہ محمد (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام ضلع اوستہ محمد کے زیر اہتمام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی مبینہ طور پر ڈرون کیمروں کے ذریعے عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، بعد ازاں پریس کانفرنس بھی کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس کی قیادت جمعیت علماء اسلام ضلع اوستہ محمد کے امیر صوفی خاوند بخش چنہ اور تحصیل امیر مولانا مہر اللہ جتک نے کی۔پریس کانفرنس سے ضلعی سرپرست اعلیٰ مولانا عبد القیوم حیدری ضلعی امیر صوفی خاوند بخش چنہ اور تحصیل امیر مولانا مہر اللہ جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی نجی رہائش گاہ کی مبینہ طور پر ڈرون کیمروں کے ذریعے عکس بندی انتہائی تشویشناک قابل مذمت اور نجی زندگی کے احترام کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت ہر شہری کی نجی زندگی اور رہائش گاہ کی حرمت اور رازداری کا احترام ریاستی و معاشرتی ذمہ داری ہے ایسے اقدامات سے سیاسی ماحول میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے۔مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کی نجی زندگی میں مداخلت کے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ایک آئینی جمہوری اور پرامن سیاسی و مذہبی جماعت ہے، اس کے کارکنان اپنے قائد کی عزت و حرمت کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ جماعتی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے پرامن اور جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی اختلاف کو ذاتی زندگی اور نجی معاملات تک لے جانا مناسب نہیں سیاسی و جمہوری روایات کا تقاضا ہے کہ اختلاف رائے کو دلیل اور آئینی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جائے۔ مقررین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لے کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔اس موقع پر ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الحق بلیدی، تحصیل جنرل سیکرٹری گل جان مستوئی، مولانا غلام حیدر بلیدی، مولانا عبدالغفور حیدری طاہر جتک مولانا ظفر علی پندرانی عبد الرزاق مستوئی سمیت جمعیت علماء اسلام کے دیگر عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *