Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوالورالائی: پولیس کی کارروائی، 600 کلوگرام اومان بوٹی برآمد، دو ملزمان گرفتارغلط چالان پر ٹریفک افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی سجاد آغاکوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالیگنداخہ میں پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا فوری حل کا حکمزندگی کے دائرے کا سبقکوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوا

کولہی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس، دیہات میں تعلیمی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

ڈگری (عباس آرائیں) کولہی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن تعلقہ ڈگری کا اجلاس تعلقہ صدر لچھمن راٹھوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کولہی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما کامریڈ پریم راٹھوڑ کولہی، کشور راٹھوڑ کولہی، ایڈووکیٹ ٹیکمداس کولہی، ہتیش راٹھوڑ کولہی، چھیمراج کولہی، کھیم چند کولہی اور گیان چند کولہی نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیم کی اہمیت، طلبہ کو درپیش مسائل اور کولہی برادری میں تعلیمی شعور بیدار کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلقہ ڈگری کے مختلف دیہات میں تعلیمی آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جن کے ذریعے والدین اور طلبہ کو تعلیم کی اہمیت، بچوں کے اسکولوں میں داخلے اور ان کی تعلیم جاری رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ برادری کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہر بچے کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور والدین میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور پیدا کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ کولہی برادری کے ہر بچے تک تعلیم کی روشنی پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ دیہات میں تعلیمی آگاہی مہم کے ذریعے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *