Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی خواتین کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضوں اور جدید کاروباری مواقع کا اعلانبلوچستان کی عابدہ بتول نے تھائی باکسر کو شکست دے کر عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیاافغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنےکو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنےکی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، پاکستانایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیق’ 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے‘، وزیراعظم نےکے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےبائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کردیسوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادیپاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے، مارکو روبیوسستی شہرت کے ہاتھوں انسانیت کا قتلایل پی جی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے فروخت بند کرنے کا اعلانبلوچستان کی خواتین کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضوں اور جدید کاروباری مواقع کا اعلانبلوچستان کی عابدہ بتول نے تھائی باکسر کو شکست دے کر عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیاافغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنےکو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنےکی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، پاکستانایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیق’ 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے‘، وزیراعظم نےکے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےبائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کردیسوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادیپاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے، مارکو روبیوسستی شہرت کے ہاتھوں انسانیت کا قتلایل پی جی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے فروخت بند کرنے کا اعلان

احتجاج اور دھرنے ختم کریں، ہمارے دروازے کھلے ہیں، وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ ختم کیا جائے، حکومت کے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی تمام کوششیں کی گئیں، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ اب بھی بات چیت کا راستہ موجود ہے، لیکن احتجاج اور مارچ ختم کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ڈھائی سال کی محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ بڑی مشکل سے حاصل کیا گیا معاشی استحکام ملک کی ترقی اور قومی مفاد کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ دوسری طرف احتجاج اور دھرنوں کے باعث برآمدات، درآمدات اور مینوفیکچرنگ کے شعبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتجاجی سیاست کا براہ راست اثر ملکی معیشت پر پڑتا ہے، اس لیے اپوزیشن کو ملک کی معاشی صورتحال اور عالمی ساکھ کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

وزیراعظم نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور ملکی ترقی کے عمل کو متاثر ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *