Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امید

کوئٹہ: مینیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) عبدالکبیر خان زرکون نے جرمن سفیر اِنَا لیپل اور ہیڈ آف جرمن ڈویلپمنٹ کوآپریشن سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں فنی و تکنیکی تعلیم اور تربیت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کا مقصد صوبے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (TVET) کے معیار کو بہتر بنانا، جدید فنی مہارتوں کو فروغ دینا اور بلوچستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی سطح، خصوصاً جرمنی میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر ایم ڈی بی ٹی ای وی ٹی اے عبدالکبیر خان زرکون نے فنی تعلیم و تربیت کے شعبے میں جرمن حکومت اور جرمن ترقیاتی ادارے GIZ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصاب کو جدید بنانے، تربیتی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فروغ میں جرمنی کے تعاون سے نوجوانوں کو جدید اور پائیدار فنی مہارتیں حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔

جرمن سفیر نے بلوچستان میں پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے فروغ اور تربیتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی شامل کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بی ٹی ای وی ٹی اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

عبدالکبیر خان زرکون نے جرمن وفد کو بلوچستان کی معاشی صلاحیت اور مختلف شعبوں میں درکار تکنیکی مہارتوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ریکوڈک اور سیندک جیسے منصوبوں کے تناظر میں جدید مائننگ اور منرل پروسیسنگ، گوادر سے منسلک میرین انجینئرنگ اور بلیو اکانومی، سولر و ونڈ انرجی، جدید زراعت و آبی تحفظ اور ڈیجیٹل آئی ٹی اسکلز میں تربیت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں ماسٹر ٹرینرز اور انسٹرکٹرز کی استعداد کار بڑھانے کے پروگرامز کے علاوہ سند یافتہ ہنرمند نوجوانوں کو جرمن صنعتی مارکیٹ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک باقاعدہ فریم ورک تشکیل دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر بی ٹی ای وی ٹی اے غلام مصطفیٰ رئیسانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تیمور ظفر نے بھی شرکت کی اور فنی تعلیم و تربیت کے صوبائی پروگرامز کو بین الاقوامی صنعتی معیار کے مطابق بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *