Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبلشاہراہوں کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کا ٹریفک مسئلہ مستقل حل ہوجائے گا، میر سلیم کھوسہبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبلشاہراہوں کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کا ٹریفک مسئلہ مستقل حل ہوجائے گا، میر سلیم کھوسہ

شاہراہوں کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کا ٹریفک مسئلہ مستقل حل ہوجائے گا، میر سلیم کھوسہ

کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کو دو رویہ کرنے سے ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے، جبکہ تمام منصوبے مکمل ہونے کے بعد شہر میں ٹریفک کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوجائے گا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، کیونکہ عوام حکومت کا اصل سرمایہ اور طاقت ہیں۔ عوام کی مشکلات دور کیے بغیر ترقی کا سفر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ماضی میں محدود آبادی کے لیے بنایا گیا تھا، تاہم آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث ٹریفک اور پانی سمیت دیگر مسائل میں بھی اضافہ ہوا۔ موجودہ حکومت نے ان مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مختلف منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے زیادہ استعمال کی جانے والی متعدد شاہراہوں کو دو رویہ کیا گیا ہے، جبکہ بعض ایسی سڑکیں بھی تعمیر کی گئی ہیں جن پر ماضی میں ٹریفک کی روانی کا تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔ اہم شاہراہوں پر کچھ منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے۔

میر سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کے تمام منصوبے مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ میں ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوگی اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے مسئلے کے حل کے لیے بھی مختلف ڈیمز اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر غور جاری ہے تاکہ مستقبل میں شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *