Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیتکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیتکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود تباہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ گراؤنڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔

دوسری کارروائی افغانستان سے متصل سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے اہداف میں خودکش بمباروں کی تربیت کا مرکز بھی شامل تھا، جبکہ کارروائی میں متعدد خودکش بمباروں سمیت 28 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے مراکز کو درست طور پر نشانہ بنایا گیا اور شہریوں و غیر متعلقہ افراد کو نقصان سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیاں ’عزمِ استحکام‘ کے تحت جاری رہیں گی، جبکہ دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *