Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شاہراہوں کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کا ٹریفک مسئلہ مستقل حل ہوجائے گا، میر سلیم کھوسہجھل مگسی پنجک روڈ پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی ہسپتال منتقلمحبتِ اہلبیتؑ اجر رسالتؐ ہے، اعلیٰ دینی اقدار کے فروغ کیلئے عملی جد و جہد جاری رکھیں گے،آغا سید حسین مقدسیمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت بڑا نقصان ہے، جے یو آئی بلوچستانخونخوار گٹھ جوڑ، بارود، تجارت اور مظلوموں کی آہ!!!!امریکہ، ایران اور مشرقِ وسطیٰ، جنگ سفارت کاری اور اربوں ڈالر کا کھیلہر دلعزیز شخصیت جناب ذوالفقار احمد چیمہ کے اعزاز میں سلطنتِ عمان کے سابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلیٹ جنرل جاوید نواز کی جانب سے ایگزیکٹو کلب پنجاب یونیورسٹی میں پرتکلف عشائیہنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہشاہراہوں کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کا ٹریفک مسئلہ مستقل حل ہوجائے گا، میر سلیم کھوسہجھل مگسی پنجک روڈ پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی ہسپتال منتقلمحبتِ اہلبیتؑ اجر رسالتؐ ہے، اعلیٰ دینی اقدار کے فروغ کیلئے عملی جد و جہد جاری رکھیں گے،آغا سید حسین مقدسیمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت بڑا نقصان ہے، جے یو آئی بلوچستانخونخوار گٹھ جوڑ، بارود، تجارت اور مظلوموں کی آہ!!!!امریکہ، ایران اور مشرقِ وسطیٰ، جنگ سفارت کاری اور اربوں ڈالر کا کھیلہر دلعزیز شخصیت جناب ذوالفقار احمد چیمہ کے اعزاز میں سلطنتِ عمان کے سابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلیٹ جنرل جاوید نواز کی جانب سے ایگزیکٹو کلب پنجاب یونیورسٹی میں پرتکلف عشائیہنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہ

نیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگی

نیب بلوچستان کی جانب سےشکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
بمقام دفتر نیب (بلوچستان)واقع شاہراہ گلستان ، کوئٹہ کینٹ

صوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں ۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ 24ستمبر2026 بروز( جمعرات) بوقت صبح 11:00 تا 01:00 بجے سہ پہرکو نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریں۔
1۔نام بمعہ ولدیت
2۔کاپی قومی شناختی کارڈ
3۔ مکمل پتہ / ایڈریس
4۔ نشان انگوٹھا / دستخط
5۔ رابطہ نمبر موبائل / گھر / ای میل
واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُتر تی ہوں اُن پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔ایسی شکایات پر کاروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔
ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیب میں شکایات مندرجہ ذیل طریقہ سے جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔
1۔ بذریعہ ڈاک/ بذات خود نیب بلوچستان دفتر واقع شاہراہ گلستان، کوئٹہ کینٹ
2 ۔بذریعہ ای میل balochistan@nab.gov.pk
3 ۔بذریعہ ڈاک / بذات خود نیب کے دفترشکایات واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ
4۔ بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ( ہر ماہ کی آخری جمعرات )
مزیدمعلومات کیلئےعلاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبرز: 9203614 081-، 081-9203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *