Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیتکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیتکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

بلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہ

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو روز کے دوران اغوا کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں ڈپٹی کمشنر خاران، پولیس اہلکاروں، کرکٹرز، ٹرک ڈرائیوروں اور دیگر شہریوں سمیت کم از کم 20 افراد کو اغوا کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کو اتوار کے روز کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے پتکن برشونکی کے مقام پر اغوا کیا گیا۔ ان کے ساتھ پولیس کانسٹیبل گن مین محمد یوسف، پولیس ڈرائیور پیرک اور ایک سویلین مہمان نصراللہ بھی موجود تھے، جنہیں بھی اغوا کر لیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے پنجپائی کے قریب ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے آر آر جی اہلکار سمیت تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار کوئٹہ میں تعینات تھے اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ مستونگ کے علاقے درینگڑھ سے بھی پولیس اہلکار عبدالرسول سمالانی کو اغوا کیا گیا۔

خضدار کے علاقے زیدی میں چھ مسلح افراد نے زرعی زمینوں اور ٹیوب ویل پر موجود افراد کو یرغمال بنا کر چار افراد کو ان کی گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔ مغویوں میں عبدالجبار موسیانی، ذوالفقار علی، عباس علی اور راشد شامل ہیں۔ ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کلی پیڑی سے بھی دمڑ قبیلے کے تین افراد نصیب اللہ، غازی دمڑ اور محمد فاروق کو اغوا کیے جانے کی اطلاع ہے۔

سیوی کے علاقے بختیار آباد میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں پر فائرنگ کی اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو مزدا ٹرکوں کو نقصان پہنچا۔ حملہ آور ایک ٹرک ڈرائیور حمید اللہ مینگل کو اپنے ساتھ لے گئے۔ سوراب کے علاقے مل مدرسہ میں بھی مسلح افراد نے ایک مزدا ٹرک ڈرائیور کو اغوا کر لیا، جبکہ چاغی سے قائم مقام ایس ایچ او گل شاہ خان محمد حسنی کو بھی نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے قریب کچھی کینال کے علاقے میں کندھ کوٹ سے کرکٹ میچ کھیل کر واپس آنے والے سوئی کے دو مقامی کھلاڑی دادن بگٹی اور ذاکر حسین بگٹی کو بھی نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

ادھر قلات سے چند روز قبل اغوا ہونے والے ٹرک اور کار ڈرائیوروں سمیت 23 افراد کو سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز کارروائی کے دوران بازیاب کرالیا۔ کارروائی میں چھ کنٹینرز، تین بسیں اور دو گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں جبکہ دو ملزمان مارے گئے۔

نوشکی سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے کونسلر جانان بڑیچ کو بھی اتوار کے روز بازیاب کرا لیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *