Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

لانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعینات

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں، جبکہ مختلف اضلاع سے اضافی پولیس نفری تینوں شہروں میں پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔ سکیورٹی کی نگرانی کے لیے 8 ڈی آئی جیز، 10 ایس ایس پیز اور 40 ایس پیز تعینات ہوں گے، جبکہ 58 ڈی ایس پیز اور 246 انسپکٹرز بھی مختلف سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں پولیس فورس کی نگرانی کریں گے۔

راولپنڈی میں 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جبکہ اٹک میں 30 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کی تیاری کی گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے اضافی نفری اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک منتقل ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ آمدورفت روکنے کے لیے راولپنڈی میں کنٹینرز بھی تحویل میں لیے جا رہے ہیں۔ پولیس کو ساڑھے 3 سو کنٹینرز تحویل میں لینے کا ہدف دیا گیا ہے، جبکہ اہم شاہراہوں کے کناروں پر بھی کنٹینرز اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں اضافی نفری کی رہائش کے لیے 100 سے زائد عمارتوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو اسپورٹس کمپلیکس، پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر اور بعض تعلیمی اداروں میں ٹھہرایا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *