Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیاکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقمستونگ میں بڑا واقعہ، مسلح افراد الائیڈ بینک لوٹ کر فراربلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاکعلیمہ کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی گرفتارامریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے، جن کے تحت ملک میں تین اہم ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس نے دستخط کیے۔ ان پروگراموں کا مقصد سرمایہ کاری کے فروغ، قانون کی حکمرانی اور کاروباری ماحول میں بہتری لانا ہے۔

حکام کے مطابق مالی معاونت سے توانائی اور ماحولیاتی استحکام کے منصوبوں کو بھی آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ گلوبل گیٹ وے پروگرام کے ذریعے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

منصوبوں کے تحت ٹیکس نظام اور طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے پر بھی کام ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے آف گرڈ دیہی علاقوں میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے ساتھ صوبے کے توانائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری اور شراکت داری بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کی انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ پنجاب اور سندھ میں متبادل اور تجارتی تنازعات کے حل کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا کہ یورپی یونین کی معاونت پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے قومی ہدف سے ہم آہنگ ہے۔ ان کے مطابق پروگراموں سے دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور تجارتی تنازعات کے حل کے نظام میں بہتری آئے گی۔

یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس نے کہا کہ معاہدے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے یورپی یونین کے تعاون کے عزم کا اظہار ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *