Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساری

تحریر۔رخسانہ رخشی

ایک انتظار تھا، ایک شوق تھا لوگوں کو کہ کب ساو¿تھ ایشین فیض فیسٹول ہوتو ہم تمام مصروفیات چھوڑ کر اس میں شریک ہوں اور ہوا بھی کچھ ایسا ہی کہ دور دراز کے شائقین کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت فرماکر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔تین سال پہلے ساو¿تھ ایشین فیسٹول کا سفر شروع ہوا اور برطانیہ کے شائقین کے شوق و زوق پر دستک دی۔ ساو¿تھ ایشین فیسٹول کے اس سفر میں مختلف تنظیمیں بھی ہمسفر و ہمرکاب ہیں اور بھرپور تعاون کرتی ہیں مگر اکرم قائم خانی اور انکے احباب کی یہ انتھک محنت ہے جو رنگ لاتی ہے۔ اس فیسٹول کی اہم خوبی یہ کہ فیض کے خیالات سے لیکر انکے کلام تک پر نہایت اہم گفتگو رہتی ہے پھر انکے کلام پر ہی ر±وح کو سرشار کرنے والی گائیکی اور رقص سماں باندھ دیتا ہے۔ ساو¿تھ ایشین فیض فیسٹول برطانوی ماحول میں خوشگوار اضافہ ہے یہ فاصلوں کو سمیٹ کر بہت سے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر ملنے ملانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس فیسٹول میں غیرملکی اور برطانیہ کے مقامی مشاہیر بھی اپنے فن و ادب کے جوہر دکھاتے ہیں فن ادب اور ثقافت کی کئی جھلکیاں یہاں دکھائی دیتی ہیں۔برطانوی ماحول میں ایسے پروگرام شہر کی منڈیر پر سجے دیئے کیطرح ہیں جہاں کی روشنی اس شہر کے مکینوں کے دلوں کو دلچسپ سی روشنی دیتے ہیں۔فیض جب یہ فرما گئے کہہم دیکھیں گے ، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے تو ساو¿تھ ایشین فیسٹول کی پہچان بھی اب دلچسپ سماں باندھنے والا وہ پروگرام ہے کہ جسے دیکھنے کیلئے کہنا پڑتا ہے کہ لازم ہے کہ ہم بھی اس پروگرام کو دیکھیں گے اور یورپ کی ہنگامہ خیز زندگی میں آگہی کے رنگ بھریں گے، ایک قسم کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں قرار پائیں گے۔ ساو¿تھ ایشین فیسٹول کی خاص کشش اسکے مہمان ہوتے ہیں اور اکرم قائم خانی اور انکے ساتھی وہ مہمان اس پروگرام کی زینت بناتے ہیں جنہیں سننے کو اہل زوق جوق در جوق کھینچے چلے آتے ہیں جیسے افتخار عارف صاحب ہیں ان سے اپنے اپنے پسندیدہ کلام کی فرمائش کرکے سنا جاتا ہے، پھر فیض صاحب کی صاحبزادیوں کے بغیر تو کوئی پروگرام بھی نمایاں نہیں ہوتا، اس مرتبہ منیزہ ہاشمی شریک رونق رہیں اور انہوں نے ایک جذباتی نظم “ گڑیا” سنائی جو انکی
کتاب کا ایک اہم باب ہیں کہ یہ نظم گڑیا انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے تحفتا جیل میں ہوتے ہوئے لکھی تھی جب منیزہ انسے اپنی سالگرہ کے تحفے کی فرمائش کررہی تھیں۔ ساو¿تھ ایشین فیض فیسٹول کے پروگرام برطانیہ کے ہر شہر میں آب و تاب سے جاری ہیں امید ہے لوگوں کی دلچسپی برقرار رہے گی اور انکی شمولیت بھی قابل تعریف ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *