Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی وفد کے ہمراہ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقاتعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیمقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، مہراللہ بادینیعلماء و طلباء امت کی رہنمائی اور اسلام کے سفیر ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیکاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ٹریفک روانی بھی برقرار رکھی جائے، ماجد سلیمحکومت سیاسی انتقام اور غیر جمہوری ہتھکنڈے ترک کرے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ‘ ڈائریکٹر زراعت غلام سرور سمیت دو افراد قتلمسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتاروفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی وفد کے ہمراہ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقاتعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیمقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، مہراللہ بادینیعلماء و طلباء امت کی رہنمائی اور اسلام کے سفیر ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیکاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ٹریفک روانی بھی برقرار رکھی جائے، ماجد سلیمحکومت سیاسی انتقام اور غیر جمہوری ہتھکنڈے ترک کرے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ‘ ڈائریکٹر زراعت غلام سرور سمیت دو افراد قتلمسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتار

عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار ہیں، میر لیاقت لہڑی

کوئٹہ (آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو نیشنل ٹان شاہ زمان روڈ حافظ انجینئر محمد ندیم قاضی، حبیب بلوچ، کامریڈ ظہور بلوچ، محمد لطیف چوہان، محمد اظہر اور حاجی سعد اللہ کاکڑ سمیت دیگر افراد کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر فہیم سمالانی، کاشف لہڑی، نور بخش بنگلزئی اور علاقہ کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے نیشنل ٹان شاہ زمان روڈ میں درپیش مختلف مسائل سے پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی کو آگاہ کیامیر لیاقت لہڑی نے عوام کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔میرلیاقت لہڑی نے کہا کہ زوامی مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن کی تکمیل عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہمی میں مدد ملے گی،حلقے کے عوام نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے انہیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت نے صوبے کے تمام حلقوں کو یکساں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور صوبے میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت کی سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔ انہوں نے حافظ انجینئر محمد ندیم قاضی، حبیب بلوچ، کامریڈ ظہور بلوچ، محمد لطیف چوہان اورانکے ساتھیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے ساتھیون نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے انشا اللہ ا عتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئے ساتھیوں کی شمولیت سے کوئٹہ اورخاص کر شاہ زمان روڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی اور نئے ساتھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *