Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
زیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانیزیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 گاڑیوں کے چالان اوورلوڈنگ اور چھتوں پر مسافر بٹھانے والی 15 گاڑیاں بند

ڈھاڈر (آن لائن) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ، سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA) بلوچستان وحید شریف عمرانی کی ہدایت اور ایس ایس پی کچھی غلام مرتضی بھٹو کی زیر نگرانی پی ٹی اے بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی نے قلم دین چیک پوسٹ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں، غیر قانونی روٹ کے استعمال، گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے، مقررہ حد سے زائد سامان لادنے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گاڑیوں کے کاغذات، روٹ پرمٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے اور اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی پر 25 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جبکہ 15 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔ متعدد گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو مسافروں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے سے گریز کرنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔حکام نے بتایا کہ بعض مسافر گاڑیوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں میں مقررہ حد سے زائد لوڈنگ، چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے اور غیر قانونی روٹ کے استعمال کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانا غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ہے، جس کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عمل کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ائندہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ گاڈی کا روٹ پر معطل کرکے زمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکام نے واضح کیا کہ بغیر روٹ پرمٹ گاڑی چلانے، غیر قانونی روٹ استعمال کرنے، مقررہ حد سے زائد سامان لادنے، گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *