Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع’جے یو آئی سینیٹر کے گھر پر 40 افراد کا حملہ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا‘الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کافیصلہماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نسیم الرحمٰن خان ملاخیلنوڈیرو میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے اور امن و امان کی صورتحال کے خلاف 6 نومبر کو احتجاج کا اعلانسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کیلئے اہم معاہدہ

بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (BCSW) کی چیئرپرسن محترمہ کرن بلوچ نے اسلام آباد میں اسلامک ریلیف کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد بلوچستان میں کم عمری اور بچپن کی شادیوں کے خاتمے، بچیوں کے حقوق کے تحفظ، خواتین کے بااختیار بنانے اور انہیں بنیادی سہولیات و مواقع تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔اس موقع پر رکن کمیشن مشتاق مینگل بھی موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اور اسلامک ریلیف کے درمیان خواتین اور بچیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا. اس موقع پر چیئرپرسن کرن بلوچ نے کہا کہ کم عمری کی شادی ایک اہم سماجی مسئلہ ہے جو بچیوں کی تعلیم، صحت، تحفظ اور مستقبل کے مواقع پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے صرف قانون سازی کافی نہیں بلکہ معاشرے میں آگاہی، والدین اور کمیونٹیز کی شمولیت، ادارہ جاتی تعاون اور مثر پالیسی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن خواتین اور بچیوں کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے آئینی و قانونی مینڈیٹ کے تحت مثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلامک ریلیف کے ساتھ مفاہمتی یادداشت اس مقصد کے حصول کے لیے ایک اہم تعاون ثابت ہو سکتی ہے۔ محترمہ کرن بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ BCSW بلوچستان میں خواتین اور بچیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، ترقیاتی شراکت داروں اور سول سوسائٹی کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایسی حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکتی ہے جو بچیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کی تعلیم کے تسلسل اور خواتین کے لیے باوقار اور بااختیار زندگی کے مواقع کو فروغ دے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *