Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
زیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانیزیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانی

زیارت دھرنا معاہدے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، آغا حسن بلوچ

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سے نسیم خان کی سربراہی میں زیارت دھرنا کمیٹی اور شہدا کے لواحقین کے وفد نے کشانی ہاس میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل، آغا حسن بلوچ اور پارٹی کے زیارت دھرنا کمیٹی اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ثابت قدمی سے ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ زیارت دھرنا کمیٹی، شہدا کے لواحقین اور بلوچستان کی قوم پرست محب وطن نظریاتی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ کیے گئے تحریری معاہدے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے۔ حکومت کو تحریری معاہدے اور اپنے وعدے کی پاسداری کرنی چاہیے کیونکہ بلوچ اور پشتون معاشروں میں قول و وعدے کی پاسداری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود صرف ایک نکتے پر عملدرآمد کیا گیا ہے جبکہ دیگر نکات اب بھی زیرِ غور ہیں حکومت فوری طور پر تحریری معاہدے کے تمام نکات پر عملدرآمد کرے۔ میڈیا کے سامنے کیے گئے تحریری معاہدوں اور وعدوں کی پاسداری حکومت کی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور تمام سیاسی جماعتیں دھرنے کے دوران ثابت قدمی سے ساتھ کھڑی رہیں اور آئندہ بھی مظلوم عوام محکوم اقوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ گزشتہ سال راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کی برسی پر ہونے والے خودکش حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کے بعد بلوچ اور پشتون اقوام سمیت مظلوم اقوام نے جس اتحاد و یکجہتی کا اظہار کیا، اور اس سال زیارت دھرنا کمیٹی نے جس متحد ہو کر ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی، اس کے قومی تحریکوں اور مظلوم و محکوم اقوام کی جدوجہد پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ترقی پسند، روشن خیال، قوم پرست اور محب اللہ وطن سیاسی قوتیں آئندہ بھی اقوام کے وسیع تر مفادات اور اجتماعی قومی مسائل کے حل کے لیے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم و محکوم اقوام کے حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔ وفد میں نسیم خان، مولانا الدین صاحب، سمیع آغا باقی داد، نصیب اللہ، ڈاکٹر شاہ جان، صابر خان، بلال خان، محب ا اللہ، فرید اللہ، بصیر احمد، منان خان، حسن سالار، بسم اللہ خان، ، یاسر خان، حکمت خان، کامران، احمد خان اور کرم خان شامل تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *