Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیول ریلیف اسکیم میں 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ، 19 لاکھ ٹوکن جارینوشکی میں ایف سی ناکہ پر مسلح افراد کی فائرنگہرنائی ، نامعلوم مسلح افراد کا 5 کوئلہ کانوں پر حملہمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادفیول ریلیف اسکیم میں 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ، 19 لاکھ ٹوکن جارینوشکی میں ایف سی ناکہ پر مسلح افراد کی فائرنگہرنائی ، نامعلوم مسلح افراد کا 5 کوئلہ کانوں پر حملہمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یاد

فیول ریلیف اسکیم میں 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ، 19 لاکھ ٹوکن جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک 22 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے جاچکے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ اسکیم میں رجسٹرڈ افراد میں 92 فیصد موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشا استعمال کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے لیے موٹر سائیکل یا رکشا کا مالک ہونا لازمی نہیں رہا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق اسکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکل، رکشا اور گاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشا اسکیم کے لیے اہل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس سروس مفت کردی گئی ہے اور ایک ٹوکن پر پانچ لیٹر پٹرول کی حد بھی ختم کردی گئی ہے۔ موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشا استعمال کرنے والوں کو ماہانہ چار ٹوکن ملیں گے، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ہر 10 دن بعد 10 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جائے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں 5 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 5 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ ٹوکن جاری کیے گئے۔ ان کے مطابق اسکیم کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے اور عوام کی رہنمائی کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اسکیم پر پیش رفت سے مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے اور عوام کی رائے کی روشنی میں اسکیم میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *