Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئیمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئی

ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساری

ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساری
تحریر،رخسانہ رخشی لندن

ایک انتظار تھا، ایک شوق تھا لوگوں کو کہ کب ساؤتھ ایشین فیض فیسٹول ہوتو ہم تمام مصروفیات چھوڑ کر اس میں شریک ہوں اور ہوا بھی کچھ ایسا ہی کہ دور دراز کے شائقین کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت فرماکر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
تین سال پہلے ساؤتھ ایشین فیسٹول کا سفر شروع ہوا اور برطانیہ کے شائقین کے شوق و زوق پر دستک دی ۔ ساؤتھ ایشین فیسٹول کے اس سفر میں مختلف تنظیمیں بھی ہمسفر و ہمرکاب ہیں اور بھرپور تعاون کرتی ہیں مگر اکرم قائم خانی اور انکے احباب کی یہ انتھک محنت ہے جو رنگ لاتی ہے۔
اس فیسٹول کی اہم خوبی یہ کہ فیض کے خیالات سے لیکر انکے کلام تک پر نہایت اہم گفتگو رہتی ہے پھر انکے کلام پر ہی رُوح کو سرشار کرنے والی گائیکی اور رقص سماں باندھ دیتا ہے۔
ساؤتھ ایشین فیض فیسٹول برطانوی ماحول میں خوشگوار اضافہ ہے یہ فاصلوں کو سمیٹ کر بہت سے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر ملنے ملانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس فیسٹول میں غیرملکی اور برطانیہ کے مقامی مشاہیر بھی اپنے فن و ادب کے جوہر دکھاتے ہیں فن ادب اور ثقافت کی کئی جھلکیاں یہاں دکھائی دیتی ہیں۔
برطانوی ماحول میں ایسے پروگرام شہر کی منڈیر پر سجے دیئے کیطرح ہیں جہاں کی روشنی اس شہر کے مکینوں کے دلوں کو دلچسپ سی روشنی دیتے ہیں۔
فیض جب یہ فرما گئے کہ

ہم دیکھیں گے ، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

تو ساؤتھ ایشین فیسٹول کی پہچان بھی اب دلچسپ سماں باندھنے والا وہ پروگرام ہے کہ جسے دیکھنے کیلئے کہنا پڑتا ہے کہ
لازم ہے کہ ہم بھی اس پروگرام کو دیکھیں گے اور یورپ کی ہنگامہ خیز زندگی میں آگہی کے رنگ بھریں گے، ایک قسم کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں قرار پائیں گے۔
ساؤتھ ایشین فیسٹول کی خاص کشش اسکے مہمان ہوتے ہیں اور اکرم قائم خانی اور انکے ساتھی وہ مہمان اس پروگرام کی زینت بناتے ہیں جنہیں سننے کو اہل زوق جوق در جوق کھینچے چلے آتے ہیں جیسے افتخار عارف صاحب ہیں ان سے اپنے اپنے پسندیدہ کلام کی فرمائش کرکے سنا جاتا ہے، پھر فیض صاحب کی صاحبزادیوں کے بغیر تو کوئی پروگرام بھی نمایاں نہیں ہوتا، اس مرتبہ منیزہ ہاشمی شریک رونق رہیں اور انہوں نے ایک جذباتی نظم “ گڑیا” سنائی جو انکی کتاب کا ایک اہم باب ہیں کہ یہ نظم گڑیا انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے تحفتا جیل میں ہوتے ہوئے لکھی تھی جب منیزہ انسے اپنی سالگرہ کے تحفے کی فرمائش کررہی تھیں۔
ساؤتھ ایشین فیض فیسٹول کے پروگرام برطانیہ کے ہر شہر میں آب و تاب سے جاری ہیں امید ہے لوگوں کی دلچسپی برقرار رہے گی اور انکی شمولیت بھی قابل تعریف ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *