Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئیمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاسیالکوٹ ایئرپورٹ، ایک خواب کی تعبیر اور ایک دوست کی یادبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہفتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمیخاران کے ڈپٹی کمشنر مبینہ طور پر اغوا، نوشکی خاران روڈ پر ہلچل مچ گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑ
مہنگے پٹرول نے ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلانا مشکل بنا دیا، کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوگا۔ وزیر خان
حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرے۔ اقبال سرگڑھ
کوئٹہ: آل بلوچستان بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ ، پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین کے جنرل سیکرٹری وزیر خان ، اقبال سرگڑھ اور دیگر رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام، ٹرانسپورٹرز، مزدوروں اور کاروباری طبقے کیلئے ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے، پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ جس سے عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے براہ راست اثرات اشیائے ضروریہ، سفری اخراجات اور ہر شعبہ زندگی پر پڑتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز کیلئے گاڑیوں کے اخراجات، اسپیئر پارٹس، ٹائرز، مرمت اور دیگر ضروریات پہلے ہی انتہائی مہنگی ہوچکی ہیں۔موجودہ صورتحال میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال رہی ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ٹرانسپورٹرز کیلئے موجودہ کرایوں پر سروس جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا، جس کے نتیجے میں مسافروں کو بھی مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اور مؤثر کمی کرے، ٹرانسپورٹرز کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نجات مل سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *